Learn to differentiate among different types of
.mental health professionals
ماہرین نفسیات
میں فرق کرنا سیکھیں۔
This website is under construction
Learn to differentiate among different types of
.mental health professionals
ماہرین نفسیات
میں فرق کرنا سیکھیں۔
عام طور پر ایک ماہر نفسیات رویوں، جذبات اور خیالات کی سائنس میں معلومات اور مہارت رکھتا ہیں۔ ماہرین نفسیات اسپتالوں، کلینکس اور اسکولوں میں بھی کام کرتے ہیں۔ ماہرین نفسیات عام رہن سہن یعنی ایڈجسٹمنٹ کے مسائل، عام ذہنی صحت کے مسائل اور تعلقات سے جڑے متعدد مسائل کا علاج کرتے ہیں یا اس سے متعلق مفید مشورے دیتے ہیں۔ ایک ماہر نفسیات عام طور پر ماسٹرز کی خاص ڈگری یا پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتا ہے۔ طبی ترتیبات اور خاص طور پر ذہنی عوارض کے ساتھ کام کرنے والے ماہر نفسیات کو عام طور پر کلینیکل ماہر نفسیات (کلینیکل سائیکالوجسٹ) کہا جاتا ہے۔ ماہرین نفسیات زیادہ تر معاملات میں (قانونی طور پر) دوا تجویز نہیں کرسکتے۔ پاکستان میں مقامی سائیکالوجی ڈگریاں ماہرین نفسیات کو ادویات تجویز کرنا نہیں سکھاتی۔ اس کے لئے میڈیکل ڈاکٹر ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ایک شخص کلینیکل نفسیات میں ماسٹر یا کلینیکل نفسیات میں ڈپلومہ کے بعد کلینیکل سائیکالوجسٹ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ اس ڈگری کا ایک خاص حصّہ، سینئر کلینیکل ماہر نفسیات کی نگرانی میں تقریباً ایک سال اسپتال کے نفسیاتی شعبے میں انٹرنشپ پوری کرنا ہوتی ہے۔
Psychologists specialize in the science of behaviors, emotions, and thoughts. They work in hospitals, clinics, and more recently also in schools. Psychologists treat a range of issues related to adjustment problems, common mental health problems and common problematic relationships, etc. A psychologist usually holds a specialized masters degree or a doctoral degree. A psychologist working in clinical settings and specifically with mental disorders is called a clinical psychologist. Psychologists cannot prescribe medication in most cases. In Pakistan, local degrees do not equip psychologists to prescribe medication. A person can work as a clinical psychologist after a master's in clinical psychology or a diploma in clinical psychology. This degree has a supervised clinical internship for about a year in a psychiatric facility.