ڈئیر ٹو لیڈ
(قیادت کی ہمت)
Dare to Lead
This website is under construction
ڈئیر ٹو لیڈ
(قیادت کی ہمت)
Dare to Lead
جب آپ اپنے آپ کو جذباتی عدم تحفّظ کے احساس کے لئے تیّار کرتے ہیں، تو آپ اپنے آپ کو ہمت اور تخلیقی صلاحیتوں کے لئےتیّار کرتے ہیں۔ جب آپ کامل پرست رجحانات اور ناکامی کے خوف کو چھوڑ دیتے ہیں، تو آپ اپنے آپ کو بہتر بناتے ہیں، اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشکل، اہم بات چیت کرنے کے لئے ہمّت حاصل کر پاتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، آپ کو ایک جرات مند رہنما بننے کے لئے جذباتی عدم تحفّظ کا احساس (ولنرابیلیٹی/vulnerability) کے ساتھ ساتھ اپنے تمام جذبات محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
جذباتی عدم تحفّظ کا احساس (ولنرابیلیٹی) ہونا دراصل ہمت کا عمل ہے۔
عظیم قیادت کے لئے جذباتی عدم تحفّظ کا احساس ضروری ہوتا ہے۔
جرات مند رہنما دل سے اور سچی رائے دینے کو اہمیت دیتے ہیں۔
اپنی رائے دینے میں واضح ہونا مہربان ہونا ہے۔
ہم اہم اور مشکل گفتگو میں جتنی غیر ضروری تاخیر کرتے ہیں، مسئلہ اتنا ہی بڑا ہوتا جاتا ہے۔
متجسس ہونا کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کا پہلا قدم ہے۔
اپنے آپ سے پوچھیں، میری دو اہم ترین اقدار کیا ہیں؟
کمال پسندی اکثر اوقات عظیم قیادت، ہمت اور ترقی کا راستہ روکتی ہے۔
کمال پسندی خود کو بہتر بنانے اور فضیلت کے لئے کوشش کرنے کے بارے میں نہیں ہوتی۔ یہ دوسروں کی نظر میں اچھا ہونے کی کوشش کے بارے میں ہوتی ہے۔
سوچیں "میں کیسے بہتر ہو سکتا ہوں؟" بجائے اس کے کہ "دوسرے میرے بارے میں کیا سوچیں گے؟"
اضافی نوٹ:
اپنے احساسات کو بے حس کرنے کے بجائے ان کا کھوج لگائیں اور ان کی چھان بین کریں۔
اکثر، مشکل احساسات کا سامنا کرتے وقت ہمارا خوف سے پیدا ہونے والا جواب کوشش کرتا ہے کہ اس جذباتی عدم تحفّظ کو دور کیا جائے۔ لہذا ہم اکثر اپنے احساسات کو بے حس کرنا شروع کر دیتے ہیں ان چیزوں کے ساتھ جو ہمیں جو آسان اور ممکن لگتی ہیں۔ مثال کے طور پر سگریٹ پینا، غیر ضروری کھانا کھانا، بے جا خریداری کرنا وغیرہ۔ اس طرح کے حالات میں اپنے آپ سے یہ پوچھیں: میں اصل میں کیا محسوس کر رہا ہوں، اور یہ احساس کہاں سے آیا؟
ایک بار جب آپ اصل مسئلے کی نشاندہی کر لیں گے، تو تب ہی آپ اس پر کام کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو حقیقی سکون اور راحت ملے۔
برینے براؤن کی کتاب 'ڈیر ٹو لیڈ (قیادت کی ہمت)' (۲۰۱۸) سے بصائر۔
Insights from Brene Brown's Book 'Dare to Lead' (2018).
مندرجہ بالا تحریر صرف حوالہ میں دی گئی کتاب سے اہم نکات ہیں، اور صرف معلومات کے مقصد کے لئے لکھے گئے ہیں۔
یہ تحریر خلاصہ یا کتاب کا تجزیہ نہیں۔
،اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارہ ذہنی صحت کی وجہ سے پریشان ہے
تو براہ مہربانی جلد از جلد اپنے قریب کسی ماہرنفسیات کی مدد حاصل کریں۔