دی بک آف فورگیونگ
(بخشنے کی کتاب)
The Book of Forgiving
This website is under construction
دی بک آف فورگیونگ
(بخشنے کی کتاب)
The Book of Forgiving
معاف کرنا ایک خود غرض اختيار اور مشق ہے، لیکن ایک بہت اچھے اور شفا بخش انداز میں۔ معافی آپ کو اس شخص کے پابند ہونے سے آزاد کر دے گی جس نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے۔ جب آپ کسی کو معاف کرتے ہیں، تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ اس کے عمل کو تسلیم کرتے ہیں۔ معافی کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ آپ اس شخص کا احتساب نہیں کریں گے جس نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے۔
معافی ایک خود غرض عمل ہے یعنی کسی ایسے شخص کو معاف کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے جس نے ہمیں نقصان پہنچایا، ہم دراصل اپنے آپ کو زندگی بھر کی اذیت سے آزاد کر رہے ہوتے ہیں۔ معافی میں آپ کا محرک اپنے آپ کو زندگی بھر کے اذیت سے آزاد کرنا ہے۔ اکثر، سب سے پہلے اپنے آپ کو معاف کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
صحیح معنوں میں معاف کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے آپ اپنا بیانیہ بتائیں اور سمجھیں، اور اپنے درد کے کی شناخت کریں اور اپنے مشکل جذبات کو تسلیم کریں۔اپنا بیانیہ بتانے سے ہم اپنی زندگی کے اچھے اور برے لمحات کو سمجھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ عمل ہمارے لمحات کے قبولیت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ احساسات اور جذبات صحیح یا غلط نہیں ہوتے۔ احساسات اور جذبات کو اپنے بیانیے میں شامل کریں۔ اس کے بعد پھر آپ اپنی ضرورت کا اظہار کر سکیں گے، اور اس بارے میں فیصلہ کر سکیں گے کہ تعلقات سے آزاد ہونا ہے یا تعلقات کی تجدید کرنی ہے۔
کسی کو دل سے درگزر کرنے کے لئے ان چار اقدامات کو اپنانے کی کوشش کریں۔
۱۔ اپنے بیانیے کا اظہار کریں۔
۲۔ درد، دکھ اور دیگر جذبات کی شناخت کریں اور انھیں تسلیم کریں۔
۳۔ شعوری طور پر معاف کرنے کا انتخاب کریں۔
۴۔ تعلقات کی تجدید کریں یا پھر اس تعلّق سے آزادی لیں۔
ڈیسمنڈ ٹوٹو اور امپھو ٹوٹو کی کتاب 'دی بک آف فورگیونگ (بخشنے کی کتاب)' (۲۰۱۴) سے بصائر۔
Insights from Desmond Tutu and Mpho Tutu's Book 'The Book of Forgiving' (2014).
مندرجہ بالا تحریر صرف حوالہ میں دی گئی کتاب سے اہم نکات ہیں، اور صرف معلومات کے مقصد کے لئے لکھے گئے ہیں۔
یہ تحریر خلاصہ یا کتاب کا تجزیہ نہیں۔
،اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارہ ذہنی صحت کی وجہ سے پریشان ہے
تو براہ مہربانی جلد از جلد اپنے قریب کسی ماہرنفسیات کی مدد حاصل کریں۔