دی لیمونیڈ لائف
The Lemonade Life
This website is under construction
دی لیمونیڈ لائف
The Lemonade Life
لیمونیڈ لائف: ترقی کے مواقع، صداقت اور تکمیل سے بھری ایک زندگی۔
کچھ لوگ اپنی زندگی کو جوں کے توں قبول کرلیتے ہیں۔ وہ ناخوش ہوتے ہیں، وہ اپنے کام سے نفرت کرتے ہیں۔ وہ پھنسے ہوئے اور جمود محسوس کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ تبدیلی سے نفرت کرتے ہیں۔ دوسری طرف ابدی عذر ذہنیت والے لوگ ھوتے ہیں۔ ان کے پاس ہمیشہ ایک وجہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ابدی عذر ذہنیت والے (یعنی بہانے باز) اس کھیل کے زبردست ناقدین (نکتہ چینی کرنے والے) ہوتے ہیں جو وہ خود نہیں کھیل رہے ہوتے۔
زندگی میں ایک جرات مند بدل گیر بنیں۔ متجسس ہو جائیں، سیکھنے کے لئے پرجوش رہیں، مختلف سوچیں. اپنے ادراک کی سنیں۔ حساب سے خطرات اٹھائیں۔ اپنے مستقبل کا تصور کریں۔ اپنے نقطہ نظر پر کام کریں، اپنے جوکھم لینے والے رویوں پر نظرثانی کریں اور مشکل فیصلے لینا سیکھیں، آزادی پر کام کریں، خود آگاہی بڑھائیں اور معروضی طرز عمل اپنائیں، ایک مکمّل اور بامعنی زندگی گزارنے کے لئے۔ اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کے لئے، پہلے ان عقائد کی شناخت کریں جو ابھی آپ کو محدود کر رہے ہیں۔
اپنے تعلقات کا جائزہ لیں۔ اس سے فرق پڑتا ہے کہ آپ کس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ اپنا زیادہ تر وقت کن کے ساتھ گزارتے ہیں؟ جب آپ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو وہ آپ کو کس طرح متاثر کرتے ہیں؟ کیا وہ آپ کی حمایت کرتے ہیں؟ کیا وہ آپ کو مثبت توانائی اور ترغیب دیتے ہیں؟ کیا وہ مسلسل تنقید کرتے ہیں اور آپ کو گرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
اپنے نقطہ نظر، مشکلات، آزادی، خود آگاہی اور حرکت پر مثبت کام کرنا سیکھ کر، آپ اپنی زندگی کو بدل سکتے ہیں۔ آپ آج ہی اپنے آپ سے پوچھ کر پہلا قدم اٹھا سکتے ہیں، کہ اگر آج میری زندگی کا آخری دن ہوتا تو کیا میں جو کچھ کر رہا ہوں وہ کرکے خوش ہوتا؟
زیک فریڈمن کی کتاب 'دی لیمونیڈ لائف' (۲۰۱۹) سے بصائر۔
Insights from Zack Friedman's Book 'The Lemonade Life' (2019).
مندرجہ بالا تحریر صرف حوالہ میں دی گئی کتاب سے اہم نکات ہیں، اور صرف معلومات کے مقصد کے لئے لکھے گئے ہیں۔
یہ تحریر خلاصہ یا کتاب کا تجزیہ نہیں۔
،اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارہ ذہنی صحت کی وجہ سے پریشان ہے
تو براہ مہربانی جلد از جلد اپنے قریب کسی ماہرنفسیات کی مدد حاصل کریں۔