میوریکس (غیر روایتی یا آزاد خیال لوگ): جرات مندانہ قیادت دنیا کو کیسے بدلتی ہے
Mavericks: How Bold Leadership Changes the World
This website is under construction
میوریکس (غیر روایتی یا آزاد خیال لوگ): جرات مندانہ قیادت دنیا کو کیسے بدلتی ہے
Mavericks: How Bold Leadership Changes the World
دنیا کو ضرورت ہے اصل اور طویل مدتی مفکرین کی، مختلف سوچ رکھنے والوں کی، اور ایسے لوگوں کی جو دوسروں کی آنکھوں سے چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ منفرد خیالات رکھنے والے افراد چیزوں کو بہتر بنانے میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ اپنے پاس موجود وسائل کو استعمال کرنا جانتے ہیں۔ وہ روابط بنانے اور مواقع کی شناخت کرنے میں بہترین اور غیر معمولی ہوتے ہیں۔ وہ غیر روایتی خیالات رکھتے ہیں، اور اپنے ارد گرد مثبت تبدیلیاں لانے کی وجہ سے غیر موافق سوچ رکھتے ہیں۔ وہ تجرباتی، متجسس اور ناکامیوں سے بے خوف ہوتے ہیں۔ وہ استقامت رکھتے ہیں اور اپنا مقصد ترک نہیں کرتے۔ وہ پیشہ ور ہوتے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی ہی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔
منفرد اور جرات مندانہ خیالات رکھنے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مخصوص اقدار، مقاصد اور فلسفے ہوتے ہیں۔ وہ چیزوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، اور وہ جانتے ہیں کہ کیسے۔ وہ زندگی میں رہنمائی کے لئے اعلیٰ درجے کے اہداف اور ذاتی فلسفے کے واضح تصور رکھتے ہیں۔
وہ جانتے ہیں کہ سماجی سرمائے کا استحصال کیسے کیا جائے، اور اپنے نیٹ ورک کو کیسے استعمال کیا جائے۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ لوگوں کو اپنی سوچ کی وجہ سے پریشان کر سکتے ہیں۔ وہ ناکامیوں کے لئے بھی تیار ہوتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ناکامیاں اور غلطیاں ترقی کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ وہ واپس اُبھرنے کی قوت رکھتے ہیں، اور ان میں حوصلہ ہوتا ہے۔ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے وہ استقامت سے بڑھتے جاتے ہیں۔ وہ دوسروں میں صلاحیت کو تسلیم کرنے اور اپنے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ بار بار انتخاب کرنا اور عمل کرنا ہی کسی کو منفرد اور جرات مندانہ خیالات رکھنے والا بناتا ہے۔ ایسے لوگوں کا ترقی کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔
اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے آپ بھی منفرد اور جرات مندانہ خیالات رکھنے والوں کی طرح اپنی زندگی گزاریں۔ آپ کو زندگی میں ذاتی تکمیل ملے گی، آپ کی تنظیمی صلاحیت بہتر ہوگی، اور شاید دنیا بھی بدل جائے گی۔ غیر روایتی اور آزاد خیال ہوجائیں! حیرت انگیز نتائج حاصل کرنے کے لئے،اور بہترین قیادت کے لئے غیر روایتی نقطہ نظر اپنائیں۔ ہم سب منفرد جِبِلَّت (پیدائشی صفات و خصوصیات) کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ تجسس، تجرباتی حس، اور اصل سوچ کے ساتھ۔
لیوس، گوڈارڈ اور بیچیلر ایڈمز کی کتاب 'میوریکس (غیر روایتی یا آزاد خیال لوگ): جرات مندانہ قیادت دنیا کو کیسے بدلتی ہے' (۲۰۲۲) سے بصائر۔
Insights from Lewis, Goddard and Batcheller-Adams's Book 'Mavericks: How Bold Leadership Changes the World' (2022).
مندرجہ بالا تحریر صرف حوالہ میں دی گئی کتاب سے اہم نکات ہیں، اور صرف معلومات کے مقصد کے لئے لکھے گئے ہیں۔
یہ تحریر خلاصہ یا کتاب کا تجزیہ نہیں۔
،اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارہ ذہنی صحت کی وجہ سے پریشان ہے
تو براہ مہربانی جلد از جلد اپنے قریب کسی ماہرنفسیات کی مدد حاصل کریں۔