سادگی کا اصول
The Simplicity Principle
This website is under construction
سادگی کا اصول
The Simplicity Principle
اگرچہ ہم نے اپنی تکنیکی ترقی سے دنیا کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، انسان پھر بھی سادگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ سادگی کے لئے، ہمیں چھ مختلف پہلوؤں کو ترجیح اور توجہ دینے کی ضرورت ہے: واضح سوچ، انفرادیت، آرام، علم، نیٹ ورکس اور وقت۔ ان پہلوؤں پر کام کرنے سے ہم ایک خوشگوار حالت اور کیفیت تک پہنچ سکتے ہیں جہاں ہم اپنے آپ سے زیادہ جڑے ہوئے ہونگے، اور اپنے الیکٹرانک آلات سے کم۔
پیچیدگیوں کی اس دنیا میں ہم سب سے زیادہ سادگی چاہتے ہیں۔ ترجیحات کو ترتیب دینے سے زندگی میں سادگی پیدا ہوتی ہے۔ اپنی زندگی کو آسان بنائیں۔ صحیح توجہ اور خلل سے بچنے کے لئے صاف اور واضح سوچ کی ضرورت ہے۔ اِنتشار توجہ کے اس دور میں واضح اور صاف سوچ قائم کرنا بہت ضروری ہے۔گلوریا مارک، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی تحقیق کے مطابق، اِنتشار توجہ کے بعد ہمیں اوسطا ۲۳ منٹ لگتے ہیں، ایک کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے۔
"ہمیشہ کام کرنے والی" ثقافت اور اس دور میں یہ ضروری ہے کہ آرام بھی کیا جائے۔ وقفہ لینا سیکھیں اور اپنے تحت الشعور کو وہ تمام آرام دہ کام کرنے کی اجازت دیں جو اسے کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ آن لائن جو علم یا خبر پڑھتے ہیں اس کو احتیاط سے منتخب کریں۔ معتبر ذرائع تلاش کریں۔زندگی صرف ہمارے دماغ کو حقائق سے بھرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں دیگر اہم صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ مثَلاً گفتگو میں موثر اور ہمدرد انداز اپنانا۔ ایک تحقیق کے مطابق، اگر آپ ای میل کے بجائے ذاتی طور پر کوئی چیز کسی سے پوچھتے ہیں تو آپ کو جواب ملنے کا امکان ۳۴ گنا زیادہ ہوتا ہے۔
لہذا اپنی زندگی میں سادگی اور آسانی لانے پر کام کریں، اس کی وجہ سے آپ کی زندگی اچھی اور خوشگوار ہوگی۔
جولیا ہوبسبام کی کتاب 'سادگی کا اصول' (۲۰۲۰) سے بصائر۔
Insights from Julia Hobsbawm's Book 'The Simplicity Principle' (2020).
مندرجہ بالا تحریر صرف حوالہ میں دی گئی کتاب سے اہم نکات ہیں، اور صرف معلومات کے مقصد کے لئے لکھے گئے ہیں۔
یہ تحریر خلاصہ یا کتاب کا تجزیہ نہیں۔
،اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارہ ذہنی صحت کی وجہ سے پریشان ہے
تو براہ مہربانی جلد از جلد اپنے قریب کسی ماہرنفسیات کی مدد حاصل کریں۔