وہ چیزیں جو آپ صرف اس وقت دیکھ سکتے ہیں جب آپ آہستہ ہو جائیں
The Things You Can See Only When You Slow Down
This website is under construction
وہ چیزیں جو آپ صرف اس وقت دیکھ سکتے ہیں جب آپ آہستہ ہو جائیں
The Things You Can See Only When You Slow Down
جدید دنیا کے مطالبات سے ہمیں مغلوب ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذہن سازی اور خود آگاہی کے ذریعے ہم اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کر سکتے ہیں اور یہ تسلیم کر سکتے ہیں کہ ہم ایک بہت بڑی کائنات کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔ اس کائنات کے اپنے کونے میں خوشی کے ساتھ رہتے ہوۓ ، اس کی ذمہ داری لیں اور یاد رکھیں کہ طویل مدتی خوشی فوری کامیابی سے زیادہ اہم اور زیادہ قابل حصول ہے۔
اس بات کو سمجھ لیں کہ جب آپ کا ذہن آرام کرتا ہے تو دنیا آرام کرتی ہے۔ ہماری حقیقت صرف اس بات پر مشتمل ہے جس پر ہمارا ذہن اس لمحے توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔ یہ وہ صورتحال خود نہیں ہے جس میں ہم اپنے آپ کو پاتے ہیں جو ہمیں خوش یا ناخوش، پریشان یا آرام دہ بناتا ہے۔ اصل میں صورتحال کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر ہمارے احساسات کو پیدا کر رہا ہوتا ہے۔
حال پر توجہ دینے کا مطلب خود آگاہی پر عمل کرنا ہے۔ اگر آپ دباؤ محسوس کر رہے ہیں تو اس دباؤ سے آگاہ رہیں۔ اگر آپ غصہ محسوس کر رہے ہیں تو اپنے غصے سے آگاہ رہیں۔ احساسات کو دبانے میں کوئی فائدہ نہیں۔ آگاہی ہماری زندگیوں میں وضاحت اور پاکیزگی واپس لاتی ہے۔ منفی جذبات عارضی ہوتے ہیں۔ جیسے ہی ہم ان پر آگاہی کی نظر ڈالتے ہیں تو وہ تیزی سے ختم ہوجاتے ہیں۔ اپنے تناؤ کی سطح کا جانچنے اور اس پر کام کرنے کے لئے ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ہر اس چیز کی فہرست بنائیں جو آپ کی پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔ وہ سب کچھ لکھیں جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہے، معمولی، روزمرہ کے کاموں سے لے کر اپنے بڑے اہداف تک۔ خود آگاہی اندر سے آنی چاہیے۔ روشن خیالی کی طرف پہلا قدم دنیا کے بارے میں ہمارے تاثر کو تبدیل کرنا ہے تاکہ حال پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔
جب ہم مشکل احساسات کو ابھرتا محسوس کرتے ہیں، تو ہم ان پر قابو پانا چاہتے ہیں، انہیں پیچھے ہٹانا چاہتے ہیں اور انہیں دور کرنا چاہتے ہیں۔ یہ غلط طریقہ ہے۔ ہمیں ان سے آگاہ ہونے، ان کو اپنانے، انہیں محسوس کرتے ہوۓ قدرتی طور پر بہ جانے کی اجازت دینے چاہیے۔ تاہم ہمیں چاہیے کے ہم ان احساسات کو اپنی وضاحت کرنے کی اجازت نہ دیں۔ یاد رکھیں کہ آپ اپنے احساسات نہیں ہیں۔
جب ہم غور سے دیکھتے ہیں کہ ہماری جذباتی توانائی کس طرح تبدیل ہو جاتی ہے تو ہم یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ تمام چیزوں میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ ان تمام چیزوں کے بارے میں سوچیں جن کی آپ کو بچپن میں سب سے زیادہ پرواہ تھی۔ اب اس بارے میں سوچیں کہ آج آپ کس چیز کی پرواہ کرتے ہیں۔ ہم اس کا احساس کیے بغیر ہی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ تبدیلی نہ تو اچھی ہے اور نہ ہی بری۔ یہ صرف ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے، زیادہ تر لوگ تبدیلی اور چیزوں کے انداز کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ جب ہم مزاحمت کرتے ہیں تو ہم مسلسل دنیا میں فٹ ہونے کے لئے اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اگر ہم صرف چیزوں کے انداز کو قبول کرتے ہیں، تو ہم آرام پا سکتے ہیں۔ دنیا کو بدلنے دیں۔ آپ اسے روک نہیں سکتے. آپ صرف اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
خوشی کا انتخاب کریں، کامیابی کا نہیں۔ کامیابی کا پیچھا کرنے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں؛ یہ پیچھا کبھی ختم نہیں ہوتا۔ جب بھی ہم کامیابی کا پیچھا کرتے ہیں، ہم ایک بنا بنایا معیار استعمال کر رہے ہوتے ہیں جو کسی اور نے ہمارے لئے مقرّر کیا ہوتا ہے۔ اگر ہم اسے حاصل کر لیں تو اس کے بعد کیا ہوگا؟ یہ ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ بن جائے گا۔ دوسری طرف خوشی ایک ایسا مقصد ہے جس کی وضاحت ہم خود کرتے ہیں۔ صرف آپ ہی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کو واقعی کیا خوش کرتا ہے۔ اور جب آپ اپنے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو دوسرے لوگ اسے دیکھتے ہیں۔ کیا آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ کام کریں گے جو اپنے کام سے لطف اندوز ہوتا ہے یا کسی ایسے شخص کے ساتھ جو دکھی لگتا ہے چاہے وہ کام مکمل کرے یا نہ کرے؟
وقتا فوقتا ہمارا رشتہ ہمارے پیارے اور دوستوں کے ساتھ بھی کڑوا ہوجاتا ہے۔ رشتوں میں اونچ نیچ آنا زندگی کا حصّہ ہے۔ صحت مند رشتہ گرم شعلہ کی طرح ہوتے ہیں۔ یہ تاریک ترین رات میں بھی گرمی اور روشنی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن اگر ہم بہت زیادہ دیر تک اس کے قریب بیٹھیں تو ہم بے چین ہو جائیں گے اور شاید جل بھی جائیں گے۔ کچھ دیر کے لئے دور ہو جانے کے بعد، ہم آگ کی گرمجوشی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ دوسرے الفاظ میں، اگر ہم رشتوں کے مکمل فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہر رشتے کو کچھ جگہ اور فاصلہ دینی کی ضرورت پڑے گی۔
جب کوئی رشتہ ختم ہوتا ہے تو یہ ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ بہتر بات یہ ہے کہ ہم اپنے دکھ اور غصے کے احساسات سے آگاہ رہیں، اور پھر جب ہمیں ممکن لگے تو دوسرے شخص کو معاف کر دیں اور انہیں جانے دیں۔ آپ ان کے لئے یہ نہیں کر رہے ہوتے، آپ یہ اپنے لئے کر رہے ہوتے ہیں، تاکہ آپ آزاد ہو سکیں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ معافی کے لئے مکمّل عاجزی اور ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے انا کو ہٹا کر آگے بڑھنا آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ضروری ہے کہ منفی احساسات کے دلدل میں پھنسنے سے پہلے انھیں چھوڑ دیا جائے۔
ہم سب اپنی زندگیوں کو معنی خیز بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن اکثر، ہم اطمینان کے لئے اپنے آپ سے باہر دیکھتے ہیں۔ ہم اپنے کیریئر یا دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات کی طرف دیکھتے ہیں۔ اپنے اندر نہیں جھانکتے۔ لیکن حقیقی خوشی اور معنی ہمارے اندر ہی سے آتی ہے۔ حقیقی خوشی کے لئے طاقت، ہمت اور خود آگاہی کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسرے لوگ کیا سوچتے ہیں اس کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں۔ ہم اس بارے میں فکر کرنے میں بہت زیادہ وقت ضائع کردیتے ہیں۔ یہ خوف ہمیں یقین کے ساتھ رہنے اور اپنی زندگیوں کی ذمہ داری لینے سے روکتا ہے۔ سب سے زیادہ ذہنی آزادی والے تحائف میں سے ایک جو آپ اپنے آپ کو تحفہ دے سکتے ہیں وہ یہ احساس ہے کہ ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کرے گا۔ ایک بار جب ہم اس بارے میں فکر کرنا چھوڑ دیں کہ دوسرے لوگ کیا سوچتے ہیں، تو ہم اپنے اندر جھانک سکتے ہیں اور پوچھ سکتے ہیں کہ ہم واقعی کیا چاہتے ہیں۔
جب آپ کسی سے ملیں جو اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہا ہو تو ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا آپ اپنے ساتھ برتاؤ کی امید کریں گے۔ صرف حوصلہ افزائی، مہربانی اور امید کا ایک سادہ سا عمل کسی کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل سکتا ہے۔
ہیمن سنیم کی کتاب 'وہ چیزیں جو آپ صرف اس وقت دیکھ سکتے ہیں جب آپ آہستہ ہو جائیں' (۲۰۱۲) سے بصائر۔
Insights from Haemin Sunim's Book 'The Things You Can See Only When You Slow Down' (2012).
مندرجہ بالا تحریر صرف حوالہ میں دی گئی کتاب سے اہم نکات ہیں، اور صرف معلومات کے مقصد کے لئے لکھے گئے ہیں۔
یہ تحریر خلاصہ یا کتاب کا تجزیہ نہیں۔
،اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارہ ذہنی صحت کی وجہ سے پریشان ہے
تو براہ مہربانی جلد از جلد اپنے قریب کسی ماہرنفسیات کی مدد حاصل کریں۔