نیور سپلٹ دا ڈفرینس (اپنی چاہت پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں)
Never Split the Difference
This website is under construction
نیور سپلٹ دا ڈفرینس (اپنی چاہت پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں)
Never Split the Difference
یہ کتاب اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ آپ کی روزمرہ کی زندگی میں مزاکرات کیسے ہوتے ہیں۔ یہ کتاب آپ کو کئی تکنیک بتاتی ہے جو آپ کو مذاکرات میں پراعتماد بنا سکتی ہیں۔ اس کے مصنفین آپ کو اپنے مذاکرات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی مہارتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ کتاب آپ کو مسائل اور تنازعہ حل کرنے کی تعلیم نہیں دے گا؛ تنازعہ ہماری زندگی میں کسی حد تک ناگزیر ہی ہوتا ہے۔ لیکن یہ کتاب آپ کو اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے آلات ضرور فراہم کرے گا۔ یہ تکنیک ایف بی آئی کے سابق مرکزی مذاکراتی ماہر کرس ووس کی مہارت اور تجربے سے ماخوذ ہیں۔
آپ شعوری طور پر عمل کرتے ہوئے، توجہ سے سننے کے ساتھ، اور "نا" کہنے جیسی آسان تکنیک استعمال کرکے اپنی زندگی میں اپنے مزاکرات کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، لوگ صرف یہ محسوس کرنا چاہتے ہیں کہ آپ انھیں سمجھ رہے ہیں اور وہ آپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ سارے مذاکرات منفرد ہوتے ہیں؛ مذاکرات میں مہارت لانا اور اس کا صحیح استمعال ضروری ہے تاکہ ہم کسی بھی مشکل گھڑی کے لئے تیار رہیں۔ اور جب آپ کو مذاکرات کے دوران کوئی منفرد بات اور زاویہ ملے، تو اسے دانشمندی سے اپنے فائدے، حق، اور انصاف کے لئے استعمال کریں!
انسانی فطرت کو مزاکرات میں شامل کرنا، سب سے موثر تکنیک ہوتی ہے۔
شعوری طور پر دوسروں کو سننے سے، آپ اپنے ذہن اور دوسروں کے بارے میں گہری سمجھ حاصل کر سکتے ہیں۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ منطق اور متوقع طور پر کام نہیں کرتے۔
غیر منطقی خیالات منطقی خیالات کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔
مؤثر طریقے سےمزاکرات کے لئے غور سے سننے کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزاکرات دوسروں کی بات غور، مصلحت اور ہمدردی سے سنیں، یہ سمجھنے کے لئے کہ کوئی کس طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے۔
جب آپ کسی کو غور و توجہ سے سنتیں ہیں تو آپ دوسرے کے بارے میں اپنے غیر منطقی تعصبات کو دور کر رہے ہوتے ہیں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ بات چیت میں ہوں تو آپ کے سامنے والا شخص محفوظ محسوس کرے۔
شعوری طور پر اور ارادے کے ساتھ اپنی آواز کا صحیح استعمال، مذاکرات میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مثبت رویوں سے اشتراک کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
ایک موثر مذاکرات کا انحصار کسی کے جذبات کو صحیح سمجھنے پر ہوتا ہے۔
ایک چھوٹا سا لفظ جس سے زیادہ تر لوگ گھبراتے ہیں: نہیں.
'نہیں' سے پیدا ہونے والے اختلافات لوگوں کی حقیقی خواہشات، اور جھوٹی شائستگی کو ظاہر کرسکتا ہے۔
سکون یا اضطراب کا انحصار اس پر بھی ہوسکتا ہے کہ ہم وقت کو کس طرح دیکھتے ہیں۔
مذاکرات میں انصاف، منطق اور احترام سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔
کرس ووس اور ٹاھل راز کی کتاب 'نیور سپلٹ دا ڈفرینس (اپنی چاہت پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں)' (۲۰۱۶) سے بصائر۔
Insights from Chris Voss and Tahl Raz's Book 'Never Split the Difference' (2016).
مندرجہ بالا تحریر صرف حوالہ میں دی گئی کتاب سے اہم نکات ہیں، اور صرف معلومات کے مقصد کے لئے لکھے گئے ہیں۔
یہ تحریر خلاصہ یا کتاب کا تجزیہ نہیں۔
،اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارہ ذہنی صحت کی وجہ سے پریشان ہے
تو براہ مہربانی جلد از جلد اپنے قریب کسی ماہرنفسیات کی مدد حاصل کریں۔